ن لیگ ہو یا کوئی اور پارٹی، کوئی غریبوں کا نہیں سوچتا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ باہر سے لائے گئے ماہرین کو پاکستانی معیشت کی حقیقت معلوم نہیں، وہ حل کیسے نکالیں گے۔

2018 سے ہی معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی تھی، ضروری نہیں کہ جو ٹیکس نیٹ میں نہیں وہ چور ڈاکو ہے، اس وقت عوام مہنگائی کے ہاتھوں پِس رہے ہیں، حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملکی معاشی صورتحال ابتر ہو رہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھرحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب مسلم لیگ ن یا کسی کی بھی حکومت آتی ہے تو ایک مخصوص طبقہ ترقی کرتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پہنچے اور کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن ہو یا کوئی اور پارٹی، وہ غریبوں کا نہیں سوچتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر امیروں کیلئے ٹیکس ایمنیسٹی اور بیل آؤٹ پیکج دیے جاتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی عام آدمی کی بہتری کیئے کام کرتی ہے۔ ملکی مسائل کا واحد حل پیپلز پارٹی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے ہی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر سکتے ہیں، پُل یا میٹرو بنانا ترقی نہیں۔، پُل یا میٹرو بنانا جعلی ترقی ہے، اس جعلی ترقی میں سے ہوا نکل جاتی ہے۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو سے ملاقات نہ ہونے پر کارکن محمد بشیر ان کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا جس پر سیکیورٹی اسٹاف نے کارکن کو دھکے دے کر راستے سے ہٹا دیا جس کے بعد کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے