کورونا کا خوف، پی ایس ایل میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے کہ میچز بغیر شائقین کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں آج ہونے والے میچ میں تو شائقین موجود ہیں تاہم کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم میچز کروا رہے ہیں، مزید رسک نہیں لے سکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات کرکے عملدرآمد کروائیں۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسٹیڈٰم میں آج کے انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صرف آج کراچی اور لاہور قلندرز کے درمیان نیشنل اسٹیڈٰیم میں ہونے والے میچ میں شائقین کو جانے کی اجازت دی ہے، کل اسٹیڈیم میں میچ ہوگا لیکن شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے