منی لانڈرنگ کیس: زرداری اور فریال تالپور آج جے آئی ٹی کے روبرو طلب

اسلام آباد: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج طلب کررکھا ہے۔

ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے الیکشن سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ دونوں شخصیات کو الیکشن تک نہ بلایا جائے۔

ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو یکم اگست کو نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 4 اگست کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ایف آئی اے نے دونوں شخصیات کو آج اسلام آباد ہیڈ کوارٹر طلب کیا ہے جہاں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔

دوسری جانب آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 35 میں سے 23ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس متعلق ابھی مزید مقدمات درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے