جے یو آئی ف کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے پارٹی نام میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

جے یو آئی ف کی جانب سے دائر درخواست پر ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی نام میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔

جے یو آئی ف کے وکیل نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کے نام میں تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے