ملکی تاریخ میں پہلی بار عالمی وبا کے باعث کابینہ اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوگا

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جو کورونا وائرس کی وجہ سے ویڈیو لنک پر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دفتر میں قائم کابینہ کمیٹی روم سے اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ کچھ وزراء وزیر اعظم آفس میں اور کچھ مختلف مقامات سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوں گے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کورونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور ساتھ ہی کورونا سے پیدا صورتحال میں اشیائےخوردونوش کی ممکنہ قلت سے بچنے پر غور کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال اور نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اس دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کابینہ اجلاس میں بجٹ اسٹریٹیجی پیپر پیش کریں گے جب کہ وزارت توانائی کے حکام بجلی گیس کے معاملے اور بلوں سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم قوم سے خطاب کے معاملے پر کابینہ ارکان سے بھی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ اجلاس میں وزراء کا اجلاس میں شرکت سے قبل ٹمپریچر چیک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 184 ہوگئی ہے، سندھ سے 150، کے پی سے 15، بلوچستان سے 10، اسلام آباد سے 4، گلگت بلتستان سے 3 اور پنجاب سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے