لاہور: تفتان میں قرنطینہ گزار کر آنے والا شخص انتقال کرگیا

لاہور: تفتان میں 14 روز قرنطینہ میں گزار کر آنے والا مریض انتقال کرگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں یہ مریض زیر علاج تھا جس کی شناخت غلام عمران کے نام سے ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص حافظ آباد کا رہائشی تھی اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا جس نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے۔

ذرائع کے مطابق غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا اور آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز یہ شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ یہ پاکستان میں کورونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ہوسکتی ہے۔

غلام عمران کو قرنطینہ نہیں کیا گیا: ترجمان پنجاب حکومت
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہےکہ کورونا کا مشتبہ مریض غلام عمران تفتان بارڈرکے ذریعہ پاکستان پہنچا تھا، غلام عمران کو قرنطینہ نہیں رکھا گیا اور صرف اسکریننگ کرکے پنجاب داخل کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ غلام عمران کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں میواسپتال لایا گیا تھا، اس کے خون کو ٹیسٹ کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے تھے، آج ٹیسٹ رپورٹ آنے پر موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموی تعداد 189 ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ کیسز تفتان بارڈر کے ذریعے سندھ آنے والے افراد میں سامنے آئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے