بھارتی پولیس کی کورونا سے بچاؤ کیلیے انوکھی آگاہی مہم، ویڈیو وائرل

https://www.facebook.com/AFPnewsenglish/videos/215977579619650/

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں اور ایسے میں بھارتی پولیس نے آگاہی کے لیے دلچسپ انداز اپنایا ہے۔

بھارتی ریاست کیرلا کے ایک شہر کی پولیس نے کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے انوکھا انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار رقص کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

اس دوران تمام اہلکاروں نے اپنے چہروں کو ماسک سے بھی ڈھکا ہوا ہے۔

اس سے قبل بھارتی خواتین کا ’کورونا بھاگ جاؤ‘ گانا بھی وائرل ہوا تھا، اس کے علاوہ ہولی کے تہوار کے موقع پر بھی ممبئی میں کورونا وائرس کو ایک شیطان تصور کر کے اس کا پتلا بنا کر بھی جلایا گیا۔

کورونا وائرس نے بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جہاں اب تک 170 افراد متاثر اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے