پاکستان میں چین یا اٹلی جیسی صورتحال ہوتی تو فوراً لاک ڈاؤن کر دیتا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چین یا اٹلی جیسی صورت حال ہوتی تو فوراً ملک کو لاک ڈاؤن کر دیتا۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کے اندر لاک ڈاون کرنے کی بڑی بحث جاری ہے، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب ہے کہ شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کیا جائے۔

چند روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا لیکن قوم نے گھبرانا نہیں ہے بلکہ حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 644 ہو گئی ہے۔

اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 4 افراد ہلاک جب کہ پانچ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے