سڑکیں بننے سے فاصلے کم ہوتے ہیں اور دل ملتے ہیں: وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سڑکیں بننے سے فاصلے کم ہوتےہیں اور دل ملتےہیں۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی تقریب حلف برداری میں خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ بہت سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں،ماضی کی حکومتوں نےگلگت بلتستان اور عوام پرتوجہ نہیں دی ، وہ چاہتے ہیں کہ یہاں کے مسائل دور کریں اور گلگت کےعوام بھی آئین کےتحت زندگی گزاریں،اس لئے انہوں نے اس خطے کےلئے خصوصی اصلاحات کمیٹی بنائی ہے۔ شمالی علاقوں میں اتنا پیسہ خرچ کیا جارہا ہے جتنا کراچی، لاہور اور دیگر شہروں پر نہیں لگایاجارہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سڑکیں بننے سے فاصلے کم ہوتےہیں اور دل ملتےہیں، گلگت سےاسکردو تک ہائی وے بنائی جائےگی، اس منصوبے پر 50 ارب روپے لگیں گے،اس سڑک کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنایا جائے گا ، خنجراب ،سوست اور گلگت والی سڑک حویلیاں تک جائے گی، وسط ایشیا سے آنے والی ٹریفک اسی سڑک سے ہوتی ہوئی گوادر تک جائے گی، جتنا پیسا خرچ کیا جارہا ہے اتنی خوشحالی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں بجلی کی فراہمی کےمنصوبےلگائےجائیں گے، اسی خطے میں بھاشا ڈیم بن رہاہے جو منگلا اور تربیلا سے بڑا ڈیم ہوگا،اسکردو،داسواوربونجی میں بھی بجلی کے منصوبوں پر کام کیا جائےگا جس سے ہمیں 10 ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی۔

سیاحت کے فروغ کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، دہشت گردی کے خاتمے سے سیاحت کو فروغ ملے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے