ہنگری میں برطانوی سفیر کوروناوائرس سے ہلاک

وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی سفیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے ہنگری کے دارلحکومت بوداپست میں اپنے ڈپٹی سفیر اسٹیون ڈک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ مذکورہ سفیر کووِڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 37سالہ سفیر گزشتہ سال دسمبر سے ہنگری میں تعینات تھے اور ان کا انتقال منگل کو وہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے بڑھ گئی ہےاور اس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہو رہا ہے۔

ہنگری کا کہنا ہے کہ وہاں اب تک کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہے جس میں برطانوی سفیر بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے