پاکستانی تن ساز سلمان احمد نے امریکا میں ’’مسٹر مَسل مینیا‘‘ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

لاس ویگاس: پاکستانی باڈی بلڈر سلمان احمد نے امریکا میں ہونے والے عالمی مقابلہ جیت کر ’’مسٹر مَسل مینیا‘‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

Salman Body Builder
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا ہے کہ مین اوپن مقابلے کی لائٹ ویٹ کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اب وہ ’ آل اوور ورلڈ مین اوپن ٹائٹل‘ مقابلے میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’مسٹر مسل مینیا ‘‘ کا انعقاد گزشتہ 25 برسوں سے ہر سال ہوتا ہے لیکن وہ پہلے پاکستانی ہیں جس نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

12
سلان احمد نے کہا کہ ’ میں پاکستان اور پوری دنیا میں اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور میرے لیے دعاگو رہے،‘ سلمان احمد نے اپنے والدین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کی مدد اور تائید کے بغیر کچھ بھی نہیں۔

واضح رہے کہ سلمان احمد لائٹ ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں تاہم اس سے قبل کراچی کے عبدالمالک 75 کلو گرام کیٹگری میں یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ کچھ ماہ قبل ایک اور پاکستانی تن ساز عاطف انور نے 100 کلو گرام کیٹگری سے زائد کے مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

111

اس موقع پر سابق مسٹر ورلڈ آرنلڈ شوارزنیگر نے عاطف انور کو فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں میڈل پہنایا اور ان کا ہاتھ فضا میں بلند کیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے