پشاور ائیر پورٹ پر ایف آئی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ائررپورٹ پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اہلکاربھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا۔

ایف آئی اے حکام نے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والےعمرہ زائر کو اٹینڈ کیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید 14 اہلکاروں کی کورونا اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہوئی تھی جہاں 50 سالہ سعادت خان انتقال کر گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے