اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کی غیر قانونی تقرری ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی 4 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عدالت کو بتایا کہ دونوں درخواست گزار اسلام آباد میں ہیں جب کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی تقرری پر دائر ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے ،نیب کی جانب سے کوئی سمن بھی موصول نہیں ہوا، میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو جہاز بھی نہیں جا رہے ہیں۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 4 ہفتوں میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اور نیب کو دونوں ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

خیال رہے کہ کراچی کی احتساب عدالت نے 27 مارچ کو سابق وِزیر اعظم شاہد خان عباسی سمیت ارشد مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے