قانونی نوٹس میں غلطیوں پرریحام خان نے اپنا وکیل ہٹا دیا

ریحام خان نے لندن میں اپنے میں اپنا وکیل تبدیل کر لیا۔

انہوں نے اپنے سابق شوہر ڈاکٹراعجاز کو بیرسٹر اسلم کے ذریعے قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کا جواب دے دیا گیا تھا۔

آئی بی سی ذرائع کے مطابق ریحام خان کے وکیل کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس غلطیوں سے بھرپور تھا جس کی وجہ سے ریحام خان کا کیس کمزور ہو گیا تھا۔

قانونی نوٹس میں فون نمبر بھی درج کر دیا گیا تھا جو برطانوی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

زرائع نے مزید بتایا کہ لندن میں مقیم ایک صحافی نے(جن کی دعوت پر ریحام طلاق سے قبل لندن پہنچی تھیں) مذکورہ وکیل کو ریحام خان سے متعارف کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر اسلم نے یہ کیس بلا معاوضہ لیا تھا مگر وہ اسے مہارت سے پیش نہ کر سکے۔

اب ریحام خان کسی نئے وکیل کی تلاش میںہے جسے وہ معاوضہ دین گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے