کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، پاکستان بھر میں اموات 26 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1872 ہوگئی

کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1872 تک جاپہنچے ہیں۔

صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 74 سالہ شہری دمے اور شوگر کا مریض تھا جبکہ ان کا 26 مارچ کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور آج دوران علاج چل بسے ہیں۔

شہر میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا 70 سالہ رہائشی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جن میں انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آج ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور اب تک صوبے میں ہونے والی تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

[pullquote]خیبرپختونخوا میں چھٹی ہلاکت کی تصدیق[/pullquote]

ملک میں کورونا وائرس سے تیسرے شخص کا انتقال خیبرپختونخوا میں ہوا جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے کی۔

فوکل پرسن کے مطابق ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

اس ہلاکت کے بعد مہلک وائرس خیبرپختونخوا میں اب تک 6 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 تک جاپہنچی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 8 اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

[pullquote]پاکستان میں آج کے کیسز کی صورتحال[/pullquote]

پاکستان میں آج بروز منگل اب تک کورونا وائرس کے مزید 109 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 61، گلگت بلتستان میں 20، بلوچستان میں 10، پنجاب میں 7، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1872 تک جاپہنچی ہے۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

سندھ میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

اس کے علاوہ صوبائی محکمہ صحت کی سمری کے مطابق سندھ میں آج بروز منگل کورونا وائرس کے نئے تمام 61 کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں جن میں سے کراچی کے 45 اور جام شورو کے 2 کیسز ہیں جب کہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے مزید 14 افراد میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 294 اور حیدرآباد میں 57 ہوگئی ہے جب کہ دادو میں ایک، جیکب آباد میں ایک اور جامشورو میں 2 کیسز ہیں۔

اس کے علاوہ سکھر میں موجود زائرین میں 265 اور لاڑکانہ میں 7 زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

پیر کے روز سندھ میں کورونا سے تین ہلاکتیں ہوئیں جو کراچی سے رپورٹ ہوئیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق کراچی کے رہائشی 66، 63 اور 52 سالہ مریضوں میں چند روز قبل مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ زیر علاج تھے تاہم تینوں مریض انتقال کرگئے۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کے 658 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ لاہور میں 130، گجرات 62، جہلم 28، راولپنڈی 44، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، منڈی بہاوالدین 4، رحیم یار خان اور میانوالی 3 جب کہ ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2،2 کیس ہیں۔

اس کے علاوہ نارووال، اٹک، خوشاب، بہاولپور، بہاول نگر ،قصور اور لیہ میں ایک ایک کیسز ہیں۔

گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کےبعد صوبے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق مریضوں کی عمریں 70، 55 اور 42 سال تھیں اور ان میں سے 2 مریضوں کی ٹریول سٹری بھی موجود تھی۔

پنجاب میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

آج بروز منگل خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیس سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جب کہ ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کےبعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے صوبے میں اموات کی تعداد 6 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 221 ہوگئی ہے جس کی تصدیق وزیر صحت نے ٹوئٹر کے ذریعے کی جب کہ ان کے اعدادو شمار میں بھی 6 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان میں آج بروز منگل کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 154 ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ شیخ زاید اسپتال سے کورونا کے 17 مریض مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

اس قبل بھی بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آج گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 148ہوگئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ہیں جب کہ ایک کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

سرکاری پورٹل کے مطابق آج اسلام آباد میں کورونا وائرس کے اب تک 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر میں اتوار کے بعد سے تاحال کورونا وائرس کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا البتہ اتوار کو 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر نجیب نقی کا کہنا تھا کہ دو مریضوں کا تعلق بھمبر اور دو کا میرپور سے ہے، میرپور میں بیرون ملک سے آئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر صحت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

[pullquote]ملک بھر میں لاک ڈاؤن[/pullquote]

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے اور ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

آزاد کشمیر میں بھی 24 مارچ سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن سے پھر انکار ،ٹائیگر فورس، ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان
وزیر اعظم نے ایک بار پھر ملک میں لاک ڈاؤن سے انکار کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ‘ پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ’ کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں۔۔

[pullquote]سندھ کے لاک ڈاؤن میں مزید سختی[/pullquote]

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے کی سختی کا فیصلہ کیا جس کے بعد شام 5 بجے سے صبح آٹھ 8 تک لاک ڈاؤن میں سختی کی جارہی ہے۔ شام 5 بجے تمام دکانیں بند کرنےکے احکامات ہیں۔

[pullquote]سندھ اور پنجاب میں باجماعات نماز پر پابندی عائد[/pullquote]

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جو 5 اپریل تک ہو گی۔

پنجاب حکومت نے بھی اس سلسلے میں ایک حکم نا مہ جاری کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کرتے ہوئے اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

[pullquote]ملک بھر میں تمام مسافر ٹرینیں بند[/pullquote]

وزارت ریلوے نے 24 مارچ کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا ہے جس کے تحت 31 مارچ تک مسافر ٹرینیں بند رہیں گی۔ مزید پڑھیں۔۔

[pullquote]علمائے کرام کی عوام کو توبہ استغفار کرنے کی تلقین[/pullquote]

ملک کے جید علمائے کرام نے فتویٰ دیا ہے کہ وبا سے احتیاطی تدابیر کو اپنانا نبیﷺ کی سنّت ہے اور توبہ استغفار کے بغیر کورونا وائرس سے چھٹکارا ممکن نہیں۔

[pullquote]کورونا سے انتقال کرنیوالوں کو تابوت میں دفنانے کی ہدایت[/pullquote]

خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جس میں وائرس سے انتقال کرنے والوں کا غسل اور تدفین کرنے والوں کو ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی تدایبر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو پلاسٹک کور میں بند کرکے تابوت میں دفن کیا جائے، غسل کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء کو فوری تلف کیا جائے جب کہ قریبی رشتہ داروں کو میت تابوت کے گلاس پین ونڈو میں دیکھنے کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے