آئمہ مساجد کی گرفتاری کے بجائے ان کا تعاون حاصل کرنا چاہیے، قبلہ ایاز

اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہن اہے کہ آئمہ مساجد کی گرفتاری کے بجائے ان کا تعاون حاصل کرنا چاہیے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوانے والی موجودہ صورتحال میں عوام سے توقع ہے کہ وہ نمازیں گھروں میں ادا کریں گے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نمازیں گھروں پر ادا کریں تاکہ میل جول میں فاصلوں کو یقینی بنایا جاسکے البتہ مساجد کی تالا بندی اور بندش کا تاثر نہیں جانا چاہیے۔

قبلہ ایاز نے مزید کہا کہ نمازیوں کی تعداد سے متعلق حکومتی اقدامات کی تعمیل ہونی چاہیے،کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کیلئے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال ہونا چاہیے، کورونا سے انتقال کرنے والوں کی نماز جنازہ میں قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اجتماعی عبادات سے متعلق حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے جو ماہرین، بین الاقوامی ادارے تحقیق کررہےہیں ہم ان کی تائید کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے