اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت مسلمانوں کے خلاف بول رہی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی رہنما سبرامنیم کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
آر ایس ایس سے متاثرہ بی جے پی قیادت 21ویں صدی میں 200 ملین مسلمانوں کیخلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو نازیوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا۔
pic.twitter.com/MUiyqpgGDJ— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2020
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سےمتاثر ہے اور 20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف بول رہی ہے، نازی بھی یہودیوں کے بارے میں اسی طرح بولتے تھے۔