کورونا وائرس کو شکست دیں گے: ڈاکٹر فردوس عاشق

لاہور: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہم کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز ہمارے سپاہی ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اورپولیس صف اول میں کھڑے ہیں، ہم وبا کے خلاف برسر پیکار تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ توپوں سے نہیں جذبے سے لڑی جانی ہے، ہم جلد کورونا وائرس کو شکست دیدیں گے، کورونا کے خلاف جنگ اجتماعی کوششوں اور جذبے سے جیتیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارا مقابلہ کورونا کے ساتھ سا تھ بھوک سے بھی ہے ، وزیر اعظم نے تعمیراتی کام کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لاک ڈاون بھی کرنا اور معاشی لائحہ عمل بھی طے کرنا ہے، تعمیراتی شعبے کےلیے پیکج کا مقصد معیشت کا پہیہ جاری رکھنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے