کورونا کے حوالے سے مستقبل کے تخمینوں پرکان نہ دھریں، یہ حرف آخر نہیں، ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک کی مارکیٹوں میں موجود زیادہ تر سینیٹائزرز غیرمعیاری ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بکنے والے سینیٹائزرز کی بڑی تعداد غیر معیاری ہے لہٰذا سینیٹائزرز لیتے وقت کوالٹی کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کورونا وائرس سے نقصانات کے تخمینوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ وفاقی، صوبائی، سول اور عسکری ادارے صورتحال مانیٹر کررہے ہیں اور طبی عملے کی جو ضروریات ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے مستقبل کے تخمینوں پرکان نہ دھریں، یہ حرف آخر نہیں، کسی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر مستحقین کو پیسہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث ملکی سرحدیں بند اور فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

ملک میں مہلک وائرس سے اب تک 41 افراد جاں بحق اور 2700 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے