پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، ملک میں مریضوں کی تعداد 2880 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2880 ہو گئی ہے۔

آج پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے ہوئی ہے

ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی 45 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 15 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 14، پنجاب میں 12، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

[pullquote]آج کورونا کے کیسز کی صورتحال[/pullquote]

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2880 تک پہنچ گئی ہے۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

پنجاب میں آج اب تک 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1087 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا سے 11 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں جن میں سے لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

جب کہ صوبے بھر میں اب تک کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

حکومت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے صوبے میں تین قیدی بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہ وائرس صوبے کے 26 اضلاع میں پھیل چکا ہے۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں آج کورونا وائرس کے اب تک مزید 56 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں ہیں جن کی تعداد 380 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہےجن میں سے صرف کراچی میں 12 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ حیدرآباد میں تعداد 2 ہے۔

سندھ میں آج مزید 12 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

آج اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمزید 7 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ہے۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق وزیر صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر نجی نقی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض کورونا سے صحت یاب ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

[pullquote]خیبرپختونخوا [/pullquote]

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہفتے کو 2 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ 29 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 372 ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا اور ان کی عمریں 62 سے 76 برس کے درمیان تھیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبائی وزارت صحت کے مطابق صوبے میں 30 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان میں آج کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 185 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 38 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]

گلگت بلتستان میں آج کورونا وائرس کے 13 مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 206 ہوگئی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

[pullquote]کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا، وزیراعظم[/pullquote]

وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی باتوں پر یقین نہ کریں اور کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدبیریں اپنائے رکھیں۔

لاہور میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو خبردار کیا کہ کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا، لوگ سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر دھیان نہ دیں۔لوگ پاگل پن کرکے اپنے آپ کومشکل میں نہ ڈالیں، اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا۔

[pullquote]25 اپریل تک کوروناکیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے: حکومتی رپورٹ[/pullquote]

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

[pullquote]14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری[/pullquote]

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے