سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 66 متاثرین صحتیاب

سکھرکے قرنطینہ سینٹر سے 66 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سے صحت یاب ہو کر روانہ ہونے والے 66 افراد کی دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ تمام افراد کو تین کوچز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق ان افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی سے ہے جب کہ تمام افراد کو گھر پہنچنے کے بعد احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سکھر قرنطینہ سینٹر سے صحت یاب ہونے والے 66 متاثرین 14 مارچ کو سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچنے والے پہلے 303 زائرین میں شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے