نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے فیسوں میں کمی کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

کراچی: نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے اسکولوں کی فیس میں کمی کا فیصلہ مسترد کردیا۔

آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما سید حیدر علی کا کہنا تھا کہ اسکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے، صوبے میں نجی اسکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں اور پہلے ہی 10 فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں لہٰذا اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کرسکتے، فیس میں 20 فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہےکہ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے