سان فرانسسکو: کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں عالمی آلودگی کم ہوئی ہے وہیں انسانی مداخلت سے پریشان جنگلی حیات نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔
پوری دنیا سے اب ویڈیو اور تصاویر آرہی ہیں کہ سبزہ پھیل رہا ہے اور جانور انسانوں ، سواریوں اور مشینوں کے شور سے محفوظ ہوکر دھیرے دھیرے آبادیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ لیکن ہرنوں، مویشیوں، گلہریوں کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں بھالو، پہاڑی شیر اور مگرمچھ بھی دیکھے گئے ہیں۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں گھروں کے درمیان ایک مگرمچھ کو چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ کیلیفورنیا میں لوگوں نے سانپوں کا مشاہدہ بھی کیا ہے۔ لیکن سب سے مسحورکن مناظر ساحلوں کے ہیں جہاں آبی پرندوں کی بھرمار ہے۔