سندھ حکومت کی جانب سے درآمد کی گئی 50 ہزار کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ایمرجنسی ریلیف فنڈکے تحت خریدی ہیں اور یہ 50 ہزار کٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درآمد کی گئی کورونا ٹیسٹنگ کٹس سندھ کے دیگراضلاع میں بھی بھیجی جائیں گی اور آئندہ چند روز کے دوران کورونا ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
As committed & announced by #SindhGovt, fresh consignment of 50,000 #COVIDー19 tests have reached Karachi. These tests have been imported by Sindh Govt from the Corona Relief Fund & includes the tests as well as Swabs & VTMs necessary for carrying out the tests pic.twitter.com/flDI7M6Pbi
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 11, 2020
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 12 ہزار 740 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 1318 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
صوبے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 371 ہے۔