کورونا کے باعث مسیحی برادری نے پاپ فرانسس کا ایسٹر خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے سنا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار سادگی سے منا رہی ہے۔

ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کی تقریب کے موقع پر پاپ فرانسس نے شرکت کی جب کہ کورونا وبا کے پیش نظر تقریب میں عوام کو مدعو نہیں کیاگیا تھا۔

ویٹی کن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز میں خصوصی سروس سے خطاب کیا اور کہا کہ کورونا وبا سے متاثر دنیا میں جلد دوبارہ خوش حالی آئے گی۔

کیتھولک مسیحیوں کی بڑی تعداد نے پاپ فرانسس کا یہ خطاب ویڈیولنک کے ذریعے دیکھا اور سنا جب کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ویٹی کن سے ایسٹر تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کی گئی ہو۔

دوسری جانب عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ایسٹر کی سروسز گھروں میں کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

[pullquote]دور رہ کر ہم ایک دوسرے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں: ملکہ برطانیہ[/pullquote]

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے ایسٹر تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دور رہ کر ہم ایک دوسرے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

[pullquote]ڈاکٹرز اور طبی عملے سے یکجہتی کیلیے ایسٹر ایگز کا عطیہ [/pullquote]

برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے برطانوی شہریوں نے ایسٹر ایگز عطیہ کیے۔

[pullquote]امریکا میں مذہبی تنظیموں کو گھروں سے باہر ضروری سروسز کی اجازت [/pullquote]

امریکا کی 8 ریاستوں میں مذہبی تنظیموں کو گھروں سے باہر ضروری سروسز کی اجازت دی گئی ہے۔

امریکا میں کورونا سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر آج ایسٹر تہوار سادگی سے منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کی متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے