10 کروڑ وی پی این صارفین ہیکنگ کی زد میں

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے جس نے 10 کروڑ صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اگر آپ بھی وی پی این استعمال کرنے والے ان کروڑوں صارفین میں شامل ہیں تو آپ کو بھی اسے اپنے فون سے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کو ہیکنگ کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور ہیکرز با آسانی وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کے مواصلات میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

سات اپریل کو سپر وی پی این کو پلے اسٹور سے ہٹا گیا ہے، اور جو صارفین ابھی وی پی این استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی اسے ڈیلیٹ کرنے کی تنبیہ کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر متعدد کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو گھر بیٹھے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس ضمن میں صارفین کو خبردار بھی کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے نام پر سائبر حملوں کا بھی خطرہ ہے، اس لیے عوامی مقامات پر اوپن وائی فائی استعمال کرنے سےگُریز کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے