وزیراعظم کا قرضوں کی ادائیگی میں رعایت کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کو قابو کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ویڈیو پیغام میں اپیل کریں گے جس کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے۔

وزیراعظم انتونیو گوتریس کو خط بھی لکھیں گے جس میں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری شیڈول کرنےکی اپیل کی جائے گی۔

ویڈیو پیغام اور خط میں بتایا جائے گا کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہیں، اس لیے ان کے قرضے ری شیڈول کیے جائیں کیونکہ ترقی پذیرممالک کی استطاعت نہیں کہ قرض کی ادائیگی اور کورونا کا مقابلہ ایک ساتھ کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام کچھ دیر بعد سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی مانند پڑگئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے