کراچی میں انجیل مقدس اور مسیحی ویب ٹی وی کا دفتر نذر آتش

کراچی میں مسیحی برادری کے ایک ویب ٹی وی چینل ’گواہی‘ کے دفتر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی ۔

ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر سرفراز ولیم نے ایک غیر ملکی میڈیا ہاؤس سے گفتگو میں واقعہ کو شر انگیزی قرار دیا۔

ان کا دعوی تھا کہ دفتر میں کمپیوٹرز اور دوسرے آلات کو تباہ کرنے کیلئے کیمیکل پھینکا گیا ۔

151125173217_gawahi_640x360_gawahi.tv_nocredit

محمود آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سرور کمانڈو نے بتایا اختر کالونی میں واقع دو کمروں پر مشتمل دفتر میں آگ لگنے کا واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔

ایس ایچ او کے مطابق، آگ کی وجہ سے دفتر میں دس لاکھ روپے سے زائد کی مشینیں تباہ ہو گئیں۔

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر رہائش پذیر لوگوں کو بمشکل بچایا۔

ایس ایچ او نے فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھا۔

ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر سرفراز ولیم کا کہنا تھا کہ دفتر میں موجود لکڑی کے صوفے آگ سے محفوظ رہے جس سے شبہات کو مزید تقویت ملتی ہے۔

سرفراز نے دعوی کیا کہ ماضی میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے انہیں دھمکی دی تھی کہ وہ عیسائیت پھیلانےوالے ویب چینل کو بند کر دیں۔

ایس ایچ او نے دعوی کیا کہ چینل انتظامیہ نے آگ لگنے سے پہلے کبھی کوئی دھمکی یا خطرہ رپورٹ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے قریب ہی واقع ایک چرچ میں لگے سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے