کورونا کے باعث پنجاب حکومت کا رمضان بازار نہ لگانےکا فیصلہ

کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں صوبائی حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت رمضان پیکج کےحوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں عوام کو براہ راست ریلیف دینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظراس بار رمضان بچت بازار نہیں لگائےجائیں گے اور اس کی جگہ عوام کو براہِ راست نقد رقم ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مالی امداد کا طریقہ کار اور دیگر امور جلد طےکیےجائیں اور رقم کی شفاف تقسیم کا نظام وضع کیاجائے۔

[pullquote] ڈاکٹروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینےکا فیصلہ[/pullquote]

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کابینہ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بتایاکہ ان کی حکومت نےکورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملے گی، خدانخواستہ اگر کوئی ملازم جاں بحق ہوا تو لواحقین کو شہدا پیکج کے تحت مالی امداد دی جائےگی ۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 232 ہوچکی ہے جن میں سے 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے