ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد نیپرا کا ہیڈ آفس بند

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مرکزی دفتر بند کردیا گیا۔

نیپرا حکام کے مطابق ڈرائیور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سے ہیڈ آفس کو بند کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ نیپرا ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی دفتر کو جراثیم کش اسپرے کے لیے بند کر دیا گیا ہے، مرکزی دفتر آئندہ پیر تک کھل جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے نائب قاصد میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جسکے بعد چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارت پاک سیکرٹریٹ میں کورونا کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکام نے وہاں موجود 3 وزارتوں کے دفاتر کو سیل کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے