حکومت کا لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار ہونے والوں کیلئے بڑا پروگرام لانے کا اعلان

وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بے روزگار ہونےوالوں کی مدد کےلیے بہت بڑا پروگرام لا رہے ہیں، اگلے دوہفتوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اسکیم لائیں گے، یوٹیلیٹی اسٹورز پرپچھلے رمضان کی نسبت دس گنا زیادہ سامان پہنچائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والوں کی مدد کیلئے بہت بڑا پروگرام لا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہناتھا کہ بندشوں کی وجہ سے بے روزگار ہونے والوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اگلی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزارت صنعت و پیداوار اور احساس پروگرام آپس میں پارٹنرشپ کرکے بڑا پروگرام لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروبار بند ہونے کا خطرہ ہے، ان کو یقین دلاتے ہیں حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کو امداد دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ حکومت قرضِ حسنہ کی اسکیم متعارف کرائے گی تاکہ لوگ بندشوں میں ہونے والے نقصان کو پورا کرسکیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر پچھلے رمضان کی نسبت 10 گنا زیادہ سامان پہنچائیں گے، پچھلے سال 3 ارب روپے کا فائدہ پہنچا تھا، اس بار 30 ارب کے سامان کا بندوبست کررہے ہیں تاکہ قوم کی بنیادی ضروریات پوری ہوسکیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم احساس کفالت پروگرام (سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں مانند پڑگئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے