پاک فوج رمضان میں عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرے: آرمی چیف کی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے دورے کے موقع پر ہدایت دی ہے کہ پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں کے ساتھ سے مل کر عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں کورونا وائرس سے پیدا ہوانے والی صورتحال اور نیشنل کمانڈ کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف کو پاکستان میں عالمی وبا کے ممکنہ پھیلاؤ اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد اور تعاون پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیسٹنگ اور قرنطینہ سے متعلق بھی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا کی روک تھام کیلئے محدود وسائل میں کیےگئے اقدامات اور کوششوں کی تعریف کی جبکہ کورونا کے خطرے سے متعلق جائزے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف نے کورونا وائرس کے معاشی، سماجی اور نفسیاتی اثرات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں سے مل کر عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے