رمضان اور کورونا لاک ڈاؤن میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی

رمضان اور کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

لاہور اور کراچی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں اور لاک ڈاؤن کے باعث معاشی مشکلات کے شکار شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔

رمضان کے رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں روزے داروں کے لیے سکنجبین اور فروٹ چاٹ خواب بن کر رہ گئے ہیں۔

لاہور میں لیموں اور لہسن 600 روپے اور ادرک 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہاہے جب کہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور امرود 350 ، سیب 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی اشیائے خوردونوش من پسند قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔

کراچی میں لیموں فی کلو 4 سے ساڑھے 400، 80 روپے فی کلو ملنے والی ہری مرچ بھی مخلتف بازاروں میں 150 سے 180 فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں جس کے سبب ریلیف کے متلاشی شہری بازاروں میں مہنگائی سے پریشان نظر آتے ہیں۔

کوئٹہ میں بکرے کا گوشت سرکاری نرخ 780 کی بجائے 1100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ گائے کا گوشت 480 روپےکی بجائے600 روپے تک فروخت کیاجارہاہے۔

[pullquote]سیمنٹ کی بوری 40 سے 55 روپے تک مہنگی[/pullquote]

دوسری جانب اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیمنٹ کی فی بوری 40 سے 55 روپے تک مہنگی ہوگئی ہے۔

سمینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ طلب بڑھنے کے باعث قیمت ہوا ہے جب کہ حکومت نے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پرانی قیمتیں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے