ملک میں کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 277 اور مریضوں کی تعداد 13250 ہوگئی

کورونا وائرس سے مزید 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 277 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13250 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 98 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب اور سندھ میں 81، 81، بلوچستان میں 11، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 144،365
صحتیاب مریض: 2866 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

[pullquote]آج کے کیسز کی صورتحال[/pullquote]

اتوار کے روز اب تک 12 اموات اور 521 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے خیبرپختونخوا میں 71 کیسز اور 5 اموات، سندھ میں 383 کیسز اور 3 ہلاکتیں جبکہ پنجاب میں 52 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی 60 نئے کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ اسلام آباد میں 12 نئے کیسز، گلگت بلتستان میں 10 اور آزاد کشمیر میں 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

صوبے میں مزید 383 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 4615 ہو گئی ہے جب کہ تین اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 مزید افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 872 ہو گئی ہے۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

پنجاب سے آج کورونا وائرس کے مزید 52 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 5378 اور ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1096 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 235 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان میں اتوار کو کورونا سے مزید ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 781 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

خیبر پختونخوا میں اتوار کو مزید 5 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 98 ہوگئی۔

صوبائی وزارت صحت کے مطابق پشاور میں 4 اور سوات میں ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 71 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز 1864 ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اب تک 515 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]

گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 10 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 318 ہوگئی ہے۔

محکمی صحت کے مطابق نئے کیسز میں سے 6 گلگت، 3 استور اور ایک دیامیر میں رپورٹ ہوا جبکہ مزید 3 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 219 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے