فردوس عاشق کو منصب سے ہٹانے سے پہلے وزارت کے واٹس ایپ گروپ سے نکالا گیا؟

وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے منصب سے ہٹانے سے پہلے وزارت اطلاعات کے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹادیا گیا اور ساتھ ہی ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کو معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کو منصب سے ہٹانے سے پہلے وزارت اطلاعات کے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ تو فواد چوہدری ہنس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم نے فیصلہ کرنے میں وقت لیا کیونکہ وہ جتنا عرصہ رہیں، ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات جبکہ عاصم باجوہ کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان میں بھی اختلافات رہے ہیں اور کئی بار دونوں نے ایک دوسرے کو تنقید کو نشانہ بنایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے