ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والے ٹرانزٹ سسٹم سے لے کر گیمنگ ڈیوائسز، وینٹی لیٹرز اور فوجی سازو سامان پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا عندیا دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا تعلق ووہان کی لیبارٹری سے ہے۔

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی اور سائنسدان کہتے ہیں کہ کورونا وائرس جانور سے انسان میں منتقل ہوا اور اس کا تعلق چین کے شہر ووہان کی لیب سے نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب دنیا کہ تمام تر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں سے 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو لے کر دنیا بھر قیاس آرائیاں عروج پر ہیں متعدد لوگوں کا کہنا ہے کہ وائرس ووہان لیب سے پہلا ہے جب کہ کورونا سے متعلق سازشی نظریات بھی سامنے آ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے