پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں مہمان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں مایوس کن بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور شعیب ملک کو درست صحت کی صورت میں ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

شاہد خان آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس کا اسکواڈ عامر یامین، احمد شہزاد، انور علی، عمران خان جونیئر، محمد حفیظ، محمد عرفان، محمد رضوان، رفعت اللہ مہمند، سرفراز احمد، شعیب ملک، صوہیب مقصود، سہیل تنویر، عمر اکمل اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے جب کہ حتمی الیون ٹیم کا اعلان میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔

دوسری جانب این مورگن کی قیادت میں انگلینڈ کا اسکواڈ معین علی، سیم بلنگ، جوز بٹلر، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، اسٹیون پیرے، لیم پلنکیٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، روسے ٹوپلے، جیمس ونز، ڈیوڈ ویلے اور کرس ووکس پر مشتمل ہے تاہم انگلینڈ کی جانب سے فاتح ٹیم ہی میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے