کراچی میں پریم رتن دھن پایو کا پریمیئر

حال ہی میں دی ہائوس آف رانا (تھور) کی جانب سے کراچی کے ایٹریم سینما میں سلمان خان کی نئی فلم پریم رتن دھن پایو کے پرائیوٹ پریمیئر کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں آنے والوں کا استقبال نیلا اور سنہری قالین بجھا کر کیا گیا تھا۔ استقبالیے میں شوبز، میڈیا اور شہر کی دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کو ڈومینوز پیزا کا تعاون حاصل تھا۔

Asim Acter

دی ہائوس آف رانا کے روح رواں ڈاکٹر رانا آصف نے اس موقع پر کہا کہ ’سلمان خان کا مداح بلکہ دیوانہ ہونے کے ناطے میں نے ایک کوشش کی ہے کہ میں اپنے جیسے دیگر لوگوں کو جمع کروں اور ان کے ساتھ مل کر یہ بلاک بسٹر فلم دیکھوں۔میں سمجھتا ہوں کہ انسان ہونے کے لیے آپ کو سرحدوں کی ضرورت نہیں ہوتی اور سرحدوں کے پار ہم سب صرف ایک انسان ہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ کراچی میں اس فلم کا واحد پریمیئر تھور کی جانب سے ہی منعقد کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے