عمران خان کا جلسہ، مین سڑک بند کردی گئی

اسلام آباد میں لوکل باڈیز الیکشن کیمپین کے حوالے سے عمران خان کا جلسہ منعقد ہورہا ہے۔

لیکن وی آئی پروٹوکول کے خلاف آواز اُٹھانے والی تحریک انصاف کے اس جلسے نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا، جب پولیس نے ترامڑی روڈ بلاک کردیا۔

12312261_10206888927055275_1052020307_n

گذشتہ گھنٹوں سے روڈ کی بندش کی وجہ سے نہ صرف سکولز سے واپس جانے والے بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بلکہ اسی روڈ سے منسلک مشہور یونیورسٹی کامسٹس کے طلبہ اور اساتذہ بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں ۔

کامسٹیس یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے آئی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں امتحانات ہورہے ہیں اور شام کی اوقات والے طلبہ روڈ کی بندش کی وجہ سے نہیں آپارہے، جبکہ چھٹی کرکے واپس جانے والے طلبہ اور اساتذہ بھی واپسی کے لئے پریشان ہیں ۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کی ریلی پر مقدمہ درج کرلیا گیا تو یہاں لوگوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کروائی عمل میں کیوں نہیں لائی جارہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے