مظفرگڑھ میلے میں ہونے والی فحاشی ،بیہودہ ڈانس اور غیر اخلاقی حرکات کرنے والے خواجہ سراﺅں کی شناخت ہو گئی ،
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے مہر ارشاد سیال کے میلے میں فحش ڈانس کرنے والے خواجہ سراﺅں کی شناخت اسحاق عرف ساقی،شفیق کبوتری،کشش، تتلی، نوربوسن اور عینی کےنام سے شناخت ہوئی ہے۔
ادھرخواجہ سراﺅں نے” مخبری“کرنے پر تحفظ شی میل کی کوارڈی نیٹر شاہانہ عباس سانی کے گھرپردھاوابول دیااوراس پرتشددکرنےکی کوشش کی۔
شاہانہ عباس سانی کے مطابق فحش رقص کرنےوالے خواجہ سراﺅں کوتنظیم کی طرف سے پولیس کوگرفتاری کانوٹس دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حملہ کرنےکی کوشش کی۔
تحفظ شی میل کی کوارڈی نیٹرنے مطالبہ کیاکہ بیگناہ خواجہ سرا کو رہا کرکے فحاشی پھیلانے والے اصل ملزموں کوگرفتارکیا جائے