کابل: ایم ایس ایف کا مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر میٹرنیٹی وارڈ بند کرنے کا اعلان

بین الاقوامی طبی فلاحی ادارے میڈیسنز سانس فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) نے کی جانب سے افغان دارالحکومت میں قائم میٹرنیٹی وارڈ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

12 مئی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں ایم ایس ایف کے میٹرنٹی ہوم پر حملہ کیا تھا جس میں خواتین، بچے اور طبی عملے سمیت 24 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے مزید حملوں کے خدشوں کے پیش نظر میٹرنیٹی وارڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایم ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل ایلافورٹ دوروگر نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں جنگ کی حالت میں بھی ان کے گروپ نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نومولود بچوں اور حاملہ خواتین پر حملہ بھی ہوسکتا ہے لیکن ایسا ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں حقیقیت تسلیم کرنی ہوگی کہ اونچی دیواریں اور بھاری سیکیورٹی والے دروازے بھی اس طرح کے ہونے والے خوفناک حملوں کو نہیں روک سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری موجودگی مزید جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

دوسری جانب ایس ایم ایف کے بیان پر افغان وزرات صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پریشان کن اقدم ہے، امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر ایم ایس ایف دوبارہ غور کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے