جمعہ : 26 جون 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]کورونا کيسز: بھارت ميں ايک دن ميں پھر ريکارڈ اضافہ[/pullquote]

بھارت ميں پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17,296 نئے کيسز سامنے آئے۔ ايک ہی دن ميں سامنے آنے والے يہ اب تک کے سب سے زيادہ کيسز ہيں۔ ملک گير سطح پر متاثرين کی مجموعی تعداد 490,401 ہو گئی ہے جبکہ 15,301 افراد اس وبائی مرض سے ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ عالمی سطح پر کووڈ انيس کے متاثرين کی تعداد چھيانوے لاکھ اور ہلاک شدگان کی تعداد چار لاکھ نوے ہزار کے قريب ہے۔ دنيا بھر ميں لگ بھگ ساڑھے اڑتاليس لاکھ افراد اس بيماری سے مکمل صحت ياب بھی ہو چکے ہيں۔

[pullquote]لندن ميں سڑکوں پر کانسرٹ اور ہنگامے[/pullquote]

برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے برکسٹن ميں پوليس اہلکاروں پر حملے دوسری رات بھی جاری رہے۔ شہر کے جنوبی حصے کے اس علاقے ميں سڑکوں پر جاری ايک ميوزک پارٹی ميں شريک افراد نے پوليس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا کيا۔ لندن ميں مختلف مقامات پر چند لوگ اس طرز کی غیر قانونی پارٹياں منعقد کر رہے ہيں اور پوليس کو مختلف مقامات سے شکايات موصول ہو رہی ہيں۔ مختلف واقعات ميں اب تک کم از کم بائيس پوليس اہلکار زخمی ہو چکے ہيں۔ لندن ميں ان دنوں شديد گرمی کی لہر جاری ہے۔ کئی لوگ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق پابنديوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہيں۔

[pullquote]ايران: حساس علاقے ميں دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہيں[/pullquote]

ايرانی دارالحکومت تہران کے قريب ايک حساس علاقے ميں گيس کے ايک ذخيرے ميں بڑا دھماکہ ہوا۔ يہ دھماکہ پارچين کے علاقے ميں ہوا، جس کے بارے ميں مغربی قوتوں کا ماننا ہے کہ ايران نے ایک دہائی قبل اپنے جوہری تجربات يہيں کيے تھے۔ وزارت دفاع کے ترجمان داؤد عابدی نے بتايا کہ آگ پر قابو پا ليا گيا ہے اور يہ کہ آگ فوجی علاقے ميں نہيں لگی تھی۔ ان کے بقول چونکہ يہ دھماکہ ايک پہاڑی اور غير رہائشی علاقے ميں ہوا، اس ميں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہيں۔

[pullquote]عراق: امريکی اہداف کو نشانہ بنانے پر تيرہ ايران نواز جنگجو گرفتار[/pullquote]

عراقی سکيورٹی دستوں نے ايک درجن سے زائد ايران نواز جنگجوؤں کو حراست ميں لے ليا ہے۔ جمعرات اور جمعے کی درميانی شب جنوبی بغداد ميں انسداد دہشت گردی کی خصوصی فورس کے اہلکاروں نے حشد الشعبی کی ايک شاخ خاطب حزب اللہ کے ہيڈکوارٹرز پر چھاپے مارتے ہوئے تيرہ افراد کو گرفتار کيا۔ ان فائٹرز کو عراق ميں امريکی اہداف پر راکٹ حملے کرنے کے شبے پر حراست ميں ليا گيا ہے۔ عراق ميں ايران نواز قوتوں کے خلاف يہ اس طرز کی اولين کارروائی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر سے لے کر اب تک عراق ميں امريکی تنصيابات پر تين درجن سے زائد راکٹ حملے کيے جا چکے ہيں۔

[pullquote]امریکی کانگریس نے پولیس اصلاحات سے متعلق قانونی بل منظور کر لیا[/pullquote]

امريکا ميں افريقی نژاد شہريوں کی پوليس کے ہاتھوں ہلاکتوں اور ملک گير احتجاج کے بعد پوليس ميں اصلاحات سے متعلق ايک قانونی بل جمعرات کی شام ايوان نمائندگان ميں منظور کر ليا گيا۔ بل کے حق ميں 236 جبکہ مخالفت ميں 181 ارکان نے ووٹ ديا۔ ’جسٹس ان پوليسنگ ايکٹ‘ نامی بل اب سينيٹ ميں پيش کيا جائے گا، جہاں اکثريت کی حامل ری پبلکن پارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس کی مخالفت کرے گی۔ ری پبلکن جماعت اس بل کے مسودے ميں چند تراميم کی خواہاں ہے۔ اس بل کا مقصد پوليس کے اختيارات محدود اور تشدد کے استعمال کو کنٹرول کرنا ہے۔

[pullquote]بھارت ميں آسمانی بجلی گرنے سے 130افراد ہلاک[/pullquote]

شمال مشرقی بھارتی ریاستوں بہار اور اتر پردیش میں مون سون کی شديد بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 130افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ بجلی گرنے سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد بتائی جارہی ہے۔ درجنوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ بہار کے متعدد اضلاع میں بجلی گرنے سے کم از کم 97 افراد جبکہ اتر پردیش میں بھی بجلی گرنے سے 32 لوگوں کی موت ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ بہار اور اتر پردیش کے وزرائے اعلی نیز متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شہریوں کی ہلاکت پر متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

[pullquote]بھارت چين کشيدگی: بات چيت کے بعد نئی دہلی کا سخت بيان[/pullquote]

بھارت نے چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے حوالے سے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار بھارتی فوج نے صورت حال کو یکطرفہ طور پر کبھی بھی تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن چینی فوج نے تمام متفقہ معاہدوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ایل اے سی پر صورت حال ايسی ہی رہی، تو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے ماحول مزید خراب ہوتا جائے گا۔ قبل ازيں چوبيس جون کو بھارت اور چین کے سفارت کاروں نے بات چیت کے بعد سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کے ایک روز بعد بھارت کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا۔

[pullquote]آسيان سمٹ: موضوعات، کورونا کی وبا اور بحيرہ جنوبی چين[/pullquote]

آج جمعے کو آسيان کے رکن ممالک کی ايک سمٹ جاری ہے۔ اس آن لائن سربراہی اجلاس ميں آسيان کی قيادت کے حامل ملک ويت نام نے تنبيہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے کئی دہائيوں کی اقتصادی ترقی کی نفی کر دی ہے۔ دس رکنی بلاک کے اس اجلاس ميں کورونا کی وبا کے اقتصادی نتائج کا جائزہ ليا جا رہا ہے جبکہ بحيرہ جنوبی چين ميں بيجنگ کی حاليہ سرگرمياں بھی موضوع بحث ہیں۔ وبا کے باعث تھائی لينڈ اور ويت نام ميں سياحت کو شديد نقصان پہنچا ہے۔ اپريل ميں منعقدہ آسيان کے اجلاس ميں رکن ملکوں کی کوشش تھی کہ ايک ہنگامی فنڈ پر اتفاق ممکن ہو سکے تاہم بھارت کی مخالفت کے باعث ايسا نہ ہو سکا۔

[pullquote]کورونا کی وبا ہيومن ٹريفکنگ ميں اضافے کا باعث، رپورٹ[/pullquote]

امريکا نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پيدا ہونے والا عدم استحکام دنيا بھر ميں ہيومن ٹريفکنگ ميں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ اس مسئلے پر اپنی سالانہ رپورٹ ميں امريکا نے افغانستان، الجزائر، ليسوٹھو اور نکاراگوا کو سنگين صورت حال والے ممالک کی فہرست ميں شامل کر ليا ہے۔ سعودی عرب کو بليک لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر وزير خارجہ مائيک پومپيو نے کہا کہ اس مسئلے کے انسداد کے ليے تمام اسٹيک ہولڈرز کا مل کر کام کرنا لازمی ہے۔

[pullquote]عورتوں کے بارے ميں متنازعہ بيان، ميکسيکو کے صدر تنقيد کی زد ميں[/pullquote]

جنوبی امريکی ملک ميکسيکو کے صدر اپنے ايک متنازعہ بيان کے بعد شديد تنقيد کی زد ميں ہيں۔ جمعرات کو آندريس مانوئل لوپيز اوبراڈور نے کہا کہ خاندان کے بزرگوں کی ديکھ بھال کے ليے عورتوں کا گھر پر رہنا، کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کے ليے اہم ہے۔ ان کے اس بيان کے بعد سے ميکسيکو ميں AmloMachista کا ہيش ٹيگ ٹرينڈ کر رہا ہے اور خواتين کافی برہمی کا اظہار کر رہی ہيں۔ اوبراڈور پر يہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ابتداء ميں کووڈ انيس کی وبا کو زيادہ سنجيدہ نہ ليا، جس سبب ملک ميں کيسز بڑھے۔ ميکسيکو ہلاکتوں کے اعتبار سے دنيا ميں ساتويں نمبر پر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے