بنگلادیش میں مسافر کشتیاں ٹکراگئیں، 30 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

بنگلادیش کے درالحکومت ڈھاکا کے بری گنگا دریا میں مسافر کشتیاں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے دریائے بری گنگا میں ضلع منشی گنج کے گاؤں سے مسافروں کو لانے والی کشتی ‘مارننگ برڈ’ کو پیچھے سے ایک دوسری کشتی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ اور اس میں سوار 50 مسافر ڈوب گئے۔

مقامی محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اب تک دریا سے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 20 مرد، 7 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ باقی کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بنگلادیش کے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیف غلام صادق کے مطابق سنگل ڈیک کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار نہیں تھے بلکہ یہ واقعہ لاپرواہی کے سبب پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار کشتی کو رواں سال ستمبر تک مسافروں کو لانے کی اجازت حاصل تھی۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے