اسلام آباد بلدیاتی انتخابات : حکومت نے عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخی بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں، لیکن وفاقی حکومت نے 30 نومبر کوعام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، شہریوں کی بڑی تعداد ملازمت پیشہ ہے ،ووٹ کیسے ڈالیں گے ؟۔

وفاقی دارلحکومت میں ملکی پارلیمانی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں،شہریوں کو مقامی حکومت کی صورت میں اقتدار میں حصے ملنے کی وجہ سے ووٹرز کا جذبہ دیدنی ہے،مگر اس پر وفاقی حکومت کے چھٹی نہ دینے کے فیصلے سے اوس پڑ گئی ہے۔

حکومت کے ارسطوؤں نے عجیب فیصلہ کر ڈالا کہ 30 نومبر کو عام تعطیل نہیں ہو گی ،تعلیمی اداروں کے سوا سرکاری دفاتر کھلے رہینگے،پولنگ کا وقت ہے صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5بجے تک جبکہ سرکاری دفاتر کے اوقات کارصبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں ،سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد ووٹ کیسے ڈالے گی یہ بات بھی وفاقی حکومت کے کرتا دھرتا نہیں سمجھ پائے ہیں۔

انہوں نے عام تعطیل نہ کرنے کی بھی عجیب منطق بتائی ہے کہ 3 چھٹیاں ایک ساتھ ہو جائیں گے تو سرکاری ملازم چھٹیاں منانے شہر سے باہر چلے جائیں گے ۔وفاقی حکومت کے بڑے بڑے دماغوں نے سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری تو یقینی بنا لی مگر شہریوں کی کتنی بڑی تعداد کو حق رائے دہی سے محروم کیا جا رہا ہے،جس کا کسی کوبھی ذرا خیال ہے نہ ہی ملال ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے