امریکا،کینیڈا کے سرد موسم سے کروڑوں تتلیاں پریشان،میکسیکوکا رخ کر لیا

امریکا اور کینیڈا کے سرد موسم سے پریشان کروڑوں تتلیوں نےمیکسیکو کے پُر فضا مقامات کا رخ کر لیا،امریکا اور کینیڈا میں موسم کی تبدیلی کےساتھ ہی لاکھوں تتلیوں نے 4 ہزار8 سو کلو میٹرسفر طے کرکے میکسیکو پہنچنا شروع کردیا ہے۔

تتلیوں کی آمد سے وسطی میکسیکو کی فضاؤں میں دلکش رنگ بکھر گئے ہیں، تتلیوں کی انوکھی نقل مکانی دیکھنے کے لیے سائنسداں اور سیاح بھی اس علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں یہاں آنے والی تتلیوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے، اندازے کے مطابق 1996میں میکسیکو ہجرت کرنے والی تتلیوں کی تعداد ایک ارب تھی جو گزشتہ سال کم ہو کر ساڑھے 3 کروڑ تک پہنچ گئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے