بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور کالم نگار ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ بھارت میں سیاستدانوں کا کام صرف کھانا پینا اور وزن بڑھانا ہے۔
ٹوئنکل کھنہ نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر میں بھی سیاست میں قدم رکھ دوں تو میری شکل بھی ان سیاستدانوں جیسی ہو جائے گی جو سموسوں کی طرح دکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ سیاستدان بننے سے میرا منہ بھی سموسے بھرا رہے گا اور سیاستدانوں کی حماقتوں پر ہنس بھی نہ سکوں گی۔