آئی ایس آئی اور ایم آئی پر بھروسہ ہے. حبیب جان بلوچ

لیاری گینگ کے حبیب بلوچ کہتے ہیں کہ مسلح گروہ وقت کی ضرورت تھی کیونکہ ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر ولی بابر کے پاس اسلحہ ہوتا تو وہ نہ مارا جاتا . کراچی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جس میں ہر شہری کو اپنی جان بچانے کے لیے اسلحے کی ضرورت تھی .

[pullquote]پروگرام دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں . [/pullquote]

آئی بی سی اردو کے پروگرام اسٹریٹ فارورڈ میں میزبان بتول راجپوت سے گفتگو کر تے ہوئے حبیب جان بلوچ نے کہا کہ ان پر لگنے والے الزامات کے جوابات وہ کمیشن کے سامنے دیں گے . انہوں نے کہا کہ ان کا وفاقی وزیر علی زیدی سے رابطہ رہتا ہے .

انہوں نے کہا کہ اب اگر کسی جرنیل نے الطاف حسین کی حمایت کی تو پھر وہ سن لے کہ ہم پھر ماضی دہرانے کے لیے تیار ہیں . انہوں نے کہا کہ جب ریاست غداروں کے ساتھ مل جاتی ہے تو پھر کھڑا ہونا پڑتا ہے .انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ اگر غداروں کا خاتمہ کرنے کے لیے اگر پورا کراچی ختم کر دیتا ، تب بھی اس کے ساتھ کھڑے ہوتے .

انہوں نے کہا کہ 2014 میں سیکٹر کمانڈر باسط شجاع پر حملہ نبیل گبول نے کروایا تھا . انہوں نے 2015 سے پہلے جو لوگ ریاستی اداروں میں کام کر رہے تھے وہ محب وطن نہیں تھے اور ان پر ہم بھروسہ بھی نہیں کر سکتے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں آئی ایس آئی اور ایم آئی پر بھروسہ ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے