یوسی 42 میں پیپلز پارٹی کا انوکھا جیالا نکل آیا ،حلقہ میں پیپلز پارٹی کا کوئی امید وار نہ ہوتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر اپنی قلم سے ”تیر “ کا نشان بنایا اور اس پر انگوٹھا لگا کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روزشہر اقتدار میں تاریخ ساز بلدیاتی الیکشن میں یوسی 42 میں پیپلز پارٹی کے جیالے نے متعلقہ حلقے میںاپنی پارٹی کا امید وار نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا اورپارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،
جیالے نے اپنی قلم کا استعمال کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر ”تیر“ کا نشان بنایا اور اس پر انگوٹھا لگا کراپنا ووٹ کاسٹ کیا۔