شہراقتدار میں بلدیاتی الیکشن ، خاتون ڈانسر بھی میدان میں آگئیں

شہراقتدار میں ہونےوالے پہلے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر یوسی 83سے ایک خاتون ڈانسربھی بطورامیدوار میدان میں آگئی ہیں ،

آمنہ جس اقلیتی پینل سے الیکشن لڑرہی ہیں ، اس میں تمام امیدوار خواتین ہی ہیں اورپیسے نہ دینے اور کام کرنے کی وجہ سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے پرامیدبھی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے آمنہ کاکہناتھاکہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ ان کا واحد پینل ہے جس کی چیئرمین شبانہ روبن فرانسس کالونی میں رہتی ہیں اور وہ ان کیساتھ وائس چیئرمین کی نشست کیلئے الیکشن لڑرہی ہیں ۔

اُنہوں نے بتایاکہ یہ واحد آل ویمن پینل ہے جو واحد پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ عوامی ورکرپارٹی واحد پارٹی ہے جو پیسے نہیں پھینکتی بلکہ نظریئے پر سیاست کرتی ہے ،

سپورٹرز کا بھی یہی خیال ہے کہ آمنہ ایک ایسی پارٹی کی ورکر ہیں جو ان کے بیچ میں رہ کر ان کے مسئلے مسائل کو حل کرتی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے