امریکی ریاست الاسکا میں خطرناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ

امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الاسکا کے جنوبی شہر شیگنک میں 7.8 کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تک تھی۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں الاسکا کے ساحل ساتھ ملنے والے مقامات پر سونامی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وارننگ سسٹم نے بتایا کہ سونامی کے لیے خطرناک لہریں زلزلہ مرکز کے 300 کلومیٹر کے اندر موجود ہیں۔

اس صورتحال میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ سونامی سے زلزلے کے باعث ملبے میں پھنسے افراد ڈوب سکتے ہیں یا پانی کی تیز لہریں انہیں سمندر میں بہا کر لے جاسکتی ہیں لہٰذا ساحلی پٹی پر بسنے والے افراد فوری طور پر علاقے کو خالی کردیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے